ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے جاری مذاکرات سے پرامید،عالمی اداروں کیلئے معائنے کی اجازت بڑھانے پر بھی راضی
ایرانی حکومت کا امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا ہے کہ وہ ویانا میں ہونے والے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی پیشرفت سے کافی پرامید ہیں۔
آسٹریا کے دارالحکومت میں بین الاقوامی معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ایرانی وفد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑے تنازعات پرعمومی اتفاق ہوگیا ہے، تاہم ایرانی مذاکرات کار عباس اراقچی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے زیادہ محتاط الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے، ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ اور اہم امور کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
مذاکرات میں شامل روسی نمائندے اور اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سفیر میخائل الیانوف بھی مذاکرات کے حوالے سے کافی مثبت اور پرامید دکھائی دیے، اپنی ٹویٹ میں ا...