برطانیہ کو ایران میں سابق حکومت کا تختہ الٹانے کی غلطی کا اعتراف کر کے، حالیہ حزب اختلاف کی مدد کرنی چاہیے: سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ
برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ اوون نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ 1953 میں ایرانی منتخب حکومت کو برطرف کرنے میں برطانیہ کا بھی کردار تھا۔ 1977 سے 1979 تک یورپی ملک کے سیکرٹری خارجہ رہنے والے اعلیٰ برطانوی عہدےدار کا ماننا ہے کہ اس اعتراف سے برطانیہ ایران میں حکومت مخالف تحریک اور اصلاحات کی طلب کرنے والے گروہ کی مدد کر سکتا ہے۔
ڈیوڈ اوون نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ اس وقت کا ہمارا کردار منفی تھا اور ہم ایران کے ایک جمہوری ریاست بننے میں رکاوٹ بنے۔ اور اب اس غلطی کا اعتراف کر کے ہم ایران میں مثبت تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دس سال قبل امریکہ نے سابق حکومتی دستاویزات (ڈی کلاسیفائیڈ) عیاں کر کے اس بات کا اعتراف کر لیا تھا کہ ایران میں محمد مصدق کی حکومت کو برطرف کرنے کے لیے امریکہ اور برطانیہ ...