ہندوستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران: مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات
ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتے کو ماسکو کا دورہ مکمل کرکے دو طرفہ بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ ٹویٹر پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کریں گے، جبکہ ملاقات کے بعد انہوں نے ملاقات کے ایجنڈے کا حوالہ بھی دیا۔
https://twitter.com/rajnathsingh/status/1302483943107653632?s=20
بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر ایرانی انتظامیہ سے بات ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی اور افغانستان شامل تھے۔
اس سے قبل ہندوستانی وزیر دفاع تین روزہ دورے پر روس میں موجود تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساتھ گذشتہ ہفتے لداخ میں ہونے والی تازہ ترین جھڑپ کے ب...