ایپل کا متعصب و اجارہ دارانہ رویہ: روسی کمیشن نے 1 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ کر دیا
روسی ادارہ برائے کنٹرول تجارتی اجارہ داری نے امریکی مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی ترویج کے لیے حیثیت کا بے جا استعمال کیا ہے۔
امریکی کمپنی نے الزام مسترد کرتے ہوئے جرمانے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔
بروز منگل اپنے باقائدہ اعلامیے میں روسی ادارے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایپل کو غیر منصفانہ تجارت کا مرتکب پایا ہے۔ جس کی شکایت روسی سافٹ ویئر کمپنی کاسپرسکی لیب کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ اینٹی وائرس اور سائبرسیکیوریٹی سے متعلق مصنوعات بنانے والی روسی کمپنی کا دعویٰ تھا کہ انکی مصنوعات کو ایپ اسٹور تک رسائی حاصل کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایپل کا رویہ اجارہ دارانہ اور غیر منصفانہ تجارت کے رویے کا حامل ہے۔ ایپل آئی او ایس پر اپنی غالب حیثیت کو استعمال کرتے ...