سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے روسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا اعلان کر دیا
امریکی حکومت کے اپنے شہریوں اور دنیا بھر میں بے جا جاسوسی کے راز سے پردہ اٹھانے والے سابق این ایس اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے روسی شہریت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ انکا بیٹا بھی انکی طرح خاندان کے بغیر بے گھر زندگی گزارے۔
https://twitter.com/Snowden/status/1323024757659439107
ایڈورڈ سنوڈن 2013 سے قانونی طور پر ایک غیر واضع زندگی گزار رہے ہیں، وہ اب تک امریکی شہری ہیں تاہم انکا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے، اور اب وہ روس میں عارضی اجازت کی بنیاد پر مقیم ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سنوڈن کا روسی شہریت لینے کے فیصلے کی وجہ روس کا امریکہ کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کے معاہدے کا نہ ہونا بھی ہو سکتا ہے، یعنی سنوڈن روسی شہریت لے کر امریکہ کے حوالے کیے جانے سے محفوظ رہیں گے۔
سابق امریکی ایجنٹ کی جانب سے روسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا اعلان انکی بیوی کی...