امریکہ شدید بحرانوں کا شکار ہے، سیاسی اشرافیہ حقیقی مدعوں پر بات ہی نہیں کرتی، ذرائع ابلاغ سب اچھا کا راگ الاپتا رہتا: نوم چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے گفتگو
امریکہ کے معروف سیاسی و سماجی مفکر نوم چومسکی نے امریکہ میں بڑھتی تقسیم پر رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے لیکن امریکی میڈیا صبح شام سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے۔ ملکی اشرافیہ مسائل کو ماننے سے انکاری ہے، انکا حل کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔
https://youtu.be/90Uz4HHUXHA
معروف امریکی سکالر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو خوش گمانی ہے کہ انکا ملکی نظام خود کو سدھارنے کی صلاحیت کا حامل ہے، کیپیٹل ہل واقعے پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ جیسے اس پر ملکی سیاسی اشرافیہ نے ردعمل دیا، یہ امریکی جمہوری نظام کی خوداحتسابی کی بہترین مثال ہے۔ نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ نیولبرل اشرافیہ کا مظبوط نظام کا ایمان حقیقت کے منافی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاست پر گہری نظر رکھنے والے ماہر نوم چومسکی کہتے ہیں کہ خود کو دھوکا دینے والے خیالات امریکیوں نے واٹر گیٹ اسکینڈل کے دور میں ب...