فرانسیسی شہری کووڈ-19 ویکسین کے حوالے سے سب سے زیادہ بداعتمادی کا شکار، آدھے سے زیادہ طبی عملہ بھی ویکسین نہیں لگوانا چاہتا: حکومت کا آگاہی مہم چلانے کا اعلان
فرانس میں شعبہ طب کا عملہ حکومت پر بداعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے اجتناب کر رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عملے کا 50٪ ویکسین سے متعلق تذبذب کا شکار ہے اور ویکسین لگوانے کے حق میں نہیں ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ آگاہی کی کمی کی وجہ سے ہے جبکہ تجارتی اتحاد کے ارکان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔
یاد رہے کہ فرانسیسی شہری یورپی اقوام میں ویکسین کے حوالے سے سب سے زیادہ بداعتمادی کا شکار ہے۔ ایک نئے سروے کے مطابق ہر دس میں سے چار شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ جبکہ طبی عملے میں یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔
فرانس میں بزرگ افراد کی کووڈ سے متاثر ہونے کی شرح اور موت کی شرح بھی لوگوں میں حکومت کے خلاف بداعتمادی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ ملک میں اب تک وائرس سے 87 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جن میں سے 25 ہزار بزرگ افراد ...