
برازیل میں پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے جاری: 3 روز میں 1 پولیس افسر سمیت 28 ہلاک
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کچی آبادیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ کاروائی کے خلاف کچی آبادیوں کے رہائشی احتجاج کر رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ پولیس نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جبکہ پولیس نے الزام مسترد کرتے ہوئے مرنے والے افراد کو منشیات فروش قرار دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں نے چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروںں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پولیس کو بھی اسلحے کا استعمال کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز شروع ہونے والی کارروائی میں پہلے دن ایک پولیس افسر سمیت 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کاروائی کے خلاف مقامی سماجی ذرائع ابلاغ پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس میں حزب اختلاف، معروف شخصیات اور مقامی سماجی کارکنان کی جا...