برطانوی فوجیوں میں کووڈ-19 ویکسین لگوانے کی مخالفت پر تادیبی کارروائی کی چہ مگوئیاں
برطانوی فوج ایسے فوجی اہلکاروں کو سزا دے گی جو کوڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔ ڈیلی میل نے اپنی خبر میں ملکی انتطامیہ اور میڈیا کو برطانوی شہریوں پر ویکسین تھوپنے کی سرخی لگائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رائل آرٹلری اور رائل الیکٹریکل اور میکنیکل انجینئرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ ایسے فوجی جو وائرس کے خلاف ویکسین لینے سے انکاری ہیں ان کو خصوصی کیمپ میں تعلیم دی جائے اور پھر بھی نہ ماننے والے کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ویکسین نہ لینے پر بضد رہنے سپاہیوں کو نااہل سمجھا جائے گا۔ کووڈ-19 کی ویکسین چھاؤنیوں میں رہنے اور مشقوں میں شمولیت کے لیے بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔
ڈیلی میل کے مطابق یہ ہدایات گذشتہ ہفتے کے دوران جاری کی گئی ہیں۔ اگرچہ حکومت سپاہیوں کو ویکسین لینے پر مجبور نہیں کرسکتی، تاہم آرمڈ فورسز ایکٹ کے تحت سپاہیوں کو فوجی خد...