نظام درہم برہم ہوچکا، غیر قانونی طریقوں سے برطانیہ آنے والوں کو پناہ نہیں دی جائےگی: برطانوی وزیر داخلہ
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے مہاجرین سے متعلق ملکی قوانین بدلنے کا عندیا دیا ہے۔ ایک مقامی نشتریاتی ادارے سے گفتگو میں پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ جلد پناہ گزینوں کے لیے دو تہی نظام متعارف کروانے والی ہیں، جس کے تحت ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔
پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پناہ لینے والوں کی بڑی تعداد مافیا اور غیر قانونی ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوتی ہے، اس عمل کی حوصلہ شکنی کےلیے قوانین میں ردوبدل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کو بھی پناہ نہیں دی جائے گی جنہیں انتطامیہ اپنی تحقیقات میں جھوٹ یا دھوکہ دہی سے پناہ کی متلاشی پائے گی۔
برطانوی وزیر داخلہ نے قانون کی وضاحت میں کہا کہ ملکی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، مافیا کی مدد سے برطانیہ میں داخل ہونے اور پناہ لینے والے افراد حقیقی حقداروں کے حق کی تلافی کا باعث بنتے ہیں۔ غ...