برطانیہ: دم توڑتی بچی کے ڈاکٹر والدین کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، ویڈیو سامنے آںے پر پاکستانی ساتھیوں کا احتجاج، دباؤ پر تحقیقات شروع
برطانیہ میں ایشیائی نژاد ڈاکٹر جوڑے سے نسلی بنیاد پر پولیس کی بدسلوکی پر ساتھی پاکستانی ڈاکٹروں نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔
واقع کے مطابق ایک سال قبل اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر عالیہ کو انکی اسپتال میں داخل بیٹی کو بچانے کی کوشش میں مداخلت کرتے ہوئے زبردستی خصوصی نگہداشت کے کمرے سے نکالنے کے لیے گھسیٹا، تشدد کیا اور دونوں ڈاکٹروں کو ہتھکڑیاں لگا کر تھانے لے گئے، اور اس دوران انکی بیٹی ذینب انتقال کر گئی۔
https://youtu.be/Gw8edRFq3Q8
ذینب کچھ عرصہ سے وینٹی لیٹر کے سہارے زندہ تھی اور اسپتال کے ڈاکٹر اسے ہٹانا چاہتے تھے، جس کے لیے والدین کی اجازت نہ ملنے پر اسپتال انتظامیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا پر سماعت کی تاریخ سے 3 روز قبل ہی بدسلوکی کے واقعے کے دوران زینب انتقال کر گئی۔
زینب سوائن فلو کا شکار تھی اور اسکے والدین جو کے خود بھی ڈاکٹر تھے کا مؤقف تھا کہ وہ اس سے ...