لیسسٹرشائر میں 10،000 افراد کے گلے میں غلامی کا طوق:پورے برطانیہ میں یہ تعداد دس گنا زیادہ ہوسکتی ہے: ٹوری رکن پارلیمینٹ
لیسیسٹربرطانیہ کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے جدید طرزغلامی کے 10،000 سے زیادہ متاثرین ہوسکتے ہیں اورملک بھر میں ایسے 100،000 متاثرین موجود ہیں۔ لیسسٹر لوکل اتھارٹی کے اندر ایک "منظم ناکامی" ہے جس کے باعث کئی سالوں سے شہر بھر میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں ہزاروں مزدوروں کا کھلے عام استحصال ہو رہا ہے۔
نارتھ ویسٹ لیسسٹر شائر کے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ اینڈریو بریجن نے پیر کو اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق لگ بھگ 10،000 افراد ایسے ہیں جو مؤثر طریقے سے جدید غلامی کی زد میں ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو انٹرنیٹ پرخوردہ فروشوں کو کپڑے مہیا کرتے ہیں۔ بریجن نے اہم حکومتی شخصیات کو اس "خاموش سازش" کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق آج برطانیہ میں ایک لاکھ سے زیادہ غلام ہوسکتے ہیں۔
سنٹر فار سوشل جسٹس تھنک ٹینک اور انسداد غلامی چیریٹی جسٹس...