برطانوی حکومت کا تالہ بندی کے اعلان کی بریفنگ میں کووڈ19 کے غلط اعدادوشمار دینے کا اعتراف
برطانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے خبروں میں ملک میں تالہ بندی کا اعلان کرنے کے ساتھ کووڈ19 کے مریضوں کی غلط تعداد بتانے کا اعتراف کیا ہے۔
اعتراف برطانوی محکمہ شماریات کی جانب سے سامنے آنے والی ایک ٹویٹ میں کیا گیا ہے جس میں محکمے نے حکومتی اعدادوشمار میں شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کووڈ19 سے متعلق حکومتی اعدادوشمار میں شفافیت نہیں تھی، اور اس سے عوام میں شماریات پر اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔
https://twitter.com/StatsRegulation/status/1324321021726494720?s=20
برطانوی حکومت نے حالیہ تالہ بندی کا اعلان کرنے کے دن اعدادوشمار میں کہا تھا کہ اگر تالہ بندی نہ کی گئی تو دسمبر کی 8 تاریخ تک یومیہ اموات کی شرح 1400 تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ اسکے اگلے ہی دن یہ تعداد کم کر کے 1000 کر دی گئی۔
معاملے پر وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنیادی م...