برطانوی فوج کا اربوں ڈالر سے تیار کردہ جدید ٹینک منصوبہ ناکام، ٹینک چلتے ہوئے گولہ داغنے سے قاصر: بدعنوانی پر سیاسی و سماجی حلقے سخت نالاں، ٹینک کو ناکارہ، شور کی دکان قرار دے دیا
برطانوی فوج میں جدید ٹینک کی تیاری کے منصوبے میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف میگزین ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ایجیکس نامی ٹینک حرکت کرتے ہوئے گولہ چلانے سے قاصر پایا گیا ہے۔
ناکام منصوبے پر حزب اختلاف اور عوام سمیت حکومتی اہلکاروں کی جانب سے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساڑھے چار ارب ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کردہ ٹینک سے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اتنے متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے 2014 میں ہی 589 ٹینک بنانے کا حکم جاری کردیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق منصوبے کی ناکامی سے ٹینکوں کی منتظر بری فوج اور اسکی قیادت میں بھی شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ امریکی میگزین کے مطابق تکنیکی ماہرین کو ٹینک میں اس کے علاوہ بھی متعدد نقائص نظر آئے ہیں تاہم ٹینکوں میں ضرورت سے زیادہ شور اور چلتے ہوئے توپوں کی چلنے سے معذوری سرفہرست ہے۔
چلتے ہوئے گولہ چلان...