برطانوی مرد و خواتین فوجی اہلکاروں کو رضامندی سے جنسی تعلق اور زیادتی میں فرق کی تعلیم دینے کا فیصلہ
برطانیہ میں فوجی اہلکار خواتین کی جانب سے بڑھتے جنسی ہراسانی کے مقدمات کے بعد ادارے نے اہلکاروں کو رضامندی سے جنسی تعلق کو سمجھنے کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی نوعیت کی یہ انوکھی تربیت مرد و خواتین دونوں کو دی جائے گی جس میں انکی کردار سازی کی جائے گی کہ کب انکا اپنے ساتھی اہلکار کے ساتھ جنسی تعلق متفقہ رضا کے تحت تصور ہو گا اور کب نہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی فوج میں کام کرنے والی ہر 3 میں سے 2 خواتین کی جانب سے ادارے میں جنسی ہراسانی کی شکایت درج کی جاتی ہے۔ تاہم بیشتر تحقیقات میں سامنے آتا ہے کہ شکایت ماضی کے تعلق میں چپکلش کے نتیجے میں بدلے کے لیے درج کی جاتی ہے۔
شاہی فوجی پولیس کی جانب سے جاری بیانیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت تمام اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی کہ وہ ملازمت کے دوران اس حساسیت کو جگائیں کہ فوج میں کیا قابل قبول ہے اور کیا نہیں۔ تربیت میں اہلکاروں کے لیے ...