
برطانیہ میں مظاہرے کا حق ختم کرنے اور پولیس کو اضافی اختیارات دینے کے قانونی مسودے پر احتجاج جاری
برطانیہ میں احتجاج کے حق پر پابندی لگانے کے خلاف شہریوں کے مظاہرے جاری ہیں، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور کورونا کی پابندیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔
https://youtu.be/a6z27lnJth8
مظاہرین نے پولیس کو ملنے والے اضافی اختیارات پر محکمے کے خلاف بھی نعرے لگائے اور احتجاج میں ماسک جلائے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے 9 افراد کو گترفتار کیا ہے۔
مظاہرے میں شریک بیشتر مظاہرین نے ماسک کا استعمال نہیں کیا۔
یاد رہے کہ فرانس کے بعد برطانیہ میں بھی مظاہرے کرنے پر پابندی اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو اضافی اختیارات دینے پر قانون سازی ہو رہی ہے، جرم کے مرتکب افراد کو 10 سال کی سزا دی جا سکے گی، قانونی مسودہ ابھی کمیٹی کی سطح پر ہے تاہم شہری اس پر سخت نالاں ہیں اور متنازعہ شقوں کو نکالنے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہ...