اتوار, مئی 9 Live
Shadow
سرخیاں
روسی بحریہ میں ایک اور جدید ترین آبدوز کازان شاملچینی راکٹ خلائی اسٹیشن منزل پر کامیابی سے پہنچا کر بحیرہ ہند کی فضاؤں میں جل کر بھسم: آبادی والے علاقے میں گرنے کے مغربی پراپیگنڈے پر چین کا افسوس کا اظہارکابل: اسکول پر راکٹ حملے میں متعدد طالبات سمیت 30 جاں بحق، 50 زخمیروس: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کا جشن، ماسکو میں فوجی پریڈ کا انعقاد – براہ راست ویڈیومالدیپ کے سابق صدر محمد نشید بم حملے میں بال بال بچ گئےبرازیل میں پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے جاری: 3 روز میں 1 پولیس افسر سمیت 28 ہلاکعراق: نیٹو افواج کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا دعویٰامریکی تیل ترسیل کی سب سے بڑی کمپنی پر سائبر حملہ: ملک بھر میں پہیہ جام ہونے کا خطرہ منڈلانے لگااسرائیل کوئی ریاست نہیں ایک دہشت گرد کیمپ ہے: ایرانی ریاستی سربراہ علی خامنہ ایاطالوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں دو امریکی سیاحوں کو عمر قید کی سزا

برطانیہ میں مظاہرے کا حق ختم کرنے اور پولیس کو اضافی اختیارات دینے کے قانونی مسودے پر احتجاج جاری

برطانیہ میں احتجاج کے حق پر پابندی لگانے کے خلاف شہریوں کے مظاہرے جاری ہیں، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور کورونا کی پابندیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔

مظاہرین نے پولیس کو ملنے والے اضافی اختیارات پر محکمے کے خلاف بھی نعرے لگائے اور احتجاج میں ماسک جلائے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے 9 افراد کو گترفتار کیا ہے۔

مظاہرے میں شریک بیشتر مظاہرین نے ماسک کا استعمال نہیں کیا۔

یاد رہے کہ فرانس کے بعد برطانیہ میں بھی مظاہرے کرنے پر پابندی اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو اضافی اختیارات دینے پر قانون سازی ہو رہی ہے، جرم کے مرتکب افراد کو 10 سال کی سزا دی جا سکے گی، قانونی مسودہ ابھی کمیٹی کی سطح پر ہے تاہم شہری اس پر سخت نالاں ہیں اور متنازعہ شقوں کو نکالنے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں

Contact Us