برطانیہ میں موٹاپا: شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے پر انعام اور متعدد پابندیاں لگانے پر غور
برطانوی حکومت نے صحت کے نام پر نجی زندگیوں میں مداخلت کا ایک اور منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہریوں کی خریدوفروخت اور ورزش کے معمولات کی تفصیلات جانتے ہوئے بہتر طرز زندگی اپنانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے شہری جو 6 ماہ تک موٹاپا کرنے والی خوراک کا استعمال نہیں کریں گے انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی دعوت دی جائے گی اور جو پیدل چلنے سمیت دیگر ورزشوں کا اہتمام کریں گے انہیں سینما، تھیٹر یا دیگر تفریح کے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔
حکومت کا ارادہ ہے کہ اس منصوبے کو آئندہ نئے سال کی چھٹیوں میں شہریوں کے لیے ایک مہم کے طور پر متعارف کروایا جائے۔ منصوبے میں شریک ہونے والوں کو موبائل پر ایک ایپلیکیشن انسٹال کرنی ہو گی جس سے انکے معمولات درج ہوتی رہیں گی اور آخر میں ہدایات پر عمل کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے کے لیے حکومت نے ...