Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

برطانیہ میں موٹاپا: شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے پر انعام اور متعدد پابندیاں لگانے پر غور

برطانوی حکومت نے صحت کے نام پر نجی زندگیوں میں مداخلت کا ایک اور منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہریوں کی خریدوفروخت اور ورزش کے معمولات کی تفصیلات جانتے ہوئے بہتر طرز زندگی اپنانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے شہری جو 6 ماہ تک موٹاپا کرنے والی خوراک کا استعمال نہیں کریں گے انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی دعوت دی جائے گی اور جو پیدل چلنے سمیت دیگر ورزشوں کا اہتمام کریں گے انہیں سینما، تھیٹر یا دیگر تفریح کے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔

حکومت کا ارادہ ہے کہ اس منصوبے کو آئندہ نئے سال کی چھٹیوں میں شہریوں کے لیے ایک مہم کے طور پر متعارف کروایا جائے۔ منصوبے میں شریک ہونے والوں کو موبائل پر ایک ایپلیکیشن انسٹال کرنی ہو گی جس سے انکے معمولات درج ہوتی رہیں گی اور آخر میں ہدایات پر عمل کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے کے لیے حکومت نے 82 لاکھ 50 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں۔ اور وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اسکی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں موٹاپا انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور حکومت شہریوں کی صحت اور محکمہ صحت کے اخراجات سے متعلق شدید پریشانی کا شکار ہے۔ مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے باقائدہ تحقیقاتی ٹیم اور ایک عملدرآمدی گروہ تشکیل دے دیا ہے جو تجاویز پر فوری کام کر رہا ہے۔ مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منصوبے پر حکومت بہت سنجیدہ ہے اور وزیراعظم خود بھی اس پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے ملک میں شدید اثرات کی ایک وجہ موٹاپا بھی ہے جس سے لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہوتی اور بیماریوں کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق میں بھی سامنے آیا ہے کہ کورونا سے مرنے والے افراد میں پہلے نمبر پر عمر رسیدہ اور دوسرے نمبر پر موٹے افراد تھے۔

اوپر بیان کردہ منصوبے کے علاوہ برطانوی حکومت نے چینی اور نمک پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر بھی غور کیا ہے، اور بچوں کے لیے فاسٹ فوڈ وغیرہ پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ 2022 تک رات 9 بجے سے پہلے فاسٹ فوڈ کے اشتہارات پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × 4 =

Contact Us