چاہے ہزاروں لاشیں اکٹھی ہو جائیں، تالہ بندی میں توسیع نہیں کروں گا: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر شہری نالاں، حکومت نے خبر مسترد کر دی
برطانوی میڈیا نے وزیراعظم بورس جانسن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے کسی بھی صورت میں تالہ بندی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ چاہے جتنی بھی لاشیں اکٹھی ہوجائیں ملک تیسری بار تالہ بندی کی طرف نہیں جائے گا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے انسانی جانوں کی بے حرمتی پر مبنی بیان پر سخت خفگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، حکومت نے بیان کی تردید کر دی ہے، اور اسے صرف ایک اور جھوٹ قرار دیا ہے۔
ڈیلی میل نامی اخبار کی خبر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 10 اکتوبر کو دوسری بار تالہ بندی کی اجازت بھی بہت ہچکچاہٹ سے دی تھی، اور وہ اب مزید ایسا نہیں کرنا چاہتے۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کو تالہ بندی کے خیال سے ہی نفرت ہے، اور انکا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ تالہ بندی کرنے سے وائرس کا پھیلاؤ رک جاتا ہے۔
https://twitter.com/_NatashaDevon/status/1386439711401512966?s=20
واضح ...