بریگزٹ: امریکی کمپنی کے 230 ارب ڈالر برطانیہ سے جرمنی منتقل، یورپ میں برطانیہ کو پہلے بڑے مالی نقصان کی سرخیاں
امریکا کا ایک بہت بڑا بینک برطانیہ میں اپنے سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے اب جرمنی منتقل کر رہا ہے۔ جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کے اس اقدام کو بریگزٹ کے باعث برطانیہ کو ہونے والا ’پہلا بہت بڑا نقد نقصان‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی ایک ایسا امریکی بینک ہے، جو ماضی میں جے پی مورگن اور چیز مین ہیٹن بینک کے ادغام سے وجود میں آیا تھا۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد اب اس بینک نے برطانوی دارالحکومت لندن سے اپنے اثاثے جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔خبروں کے مطابق نقد اثاثوں کی اس منتقلی کا مقصد امریکی بینک کا خود کو یورپی یونین سے باہر رہتے ہوئے یورپ میں کاروبار کرنے کے عمل میں نقصانات سے بچانا ہے۔ جبکہ ایسا کرنے سے بینک کو یورپ اور یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت میں کاروبار کرنے سے فائدہ بھی ہو گا۔
خ...