علم پر مالکانہ حقوق کی بحث ایک بار پھر ابھرنے لگی: بِل گیٹس کی کورونا ویکسین کے کلیے کو علمی ملکیت کے قانون کے تحت عام نہ کرنے کی حمایت
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل امریکی سافٹ ویئر کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کووڈ-19 ویکسین کے کلیے پر مالکانہ حقوق کی پابندیاں ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں مانتے کہ اس وبائی مرض پر قابو پانے کی عالمی کوششوں کے ساتھ علم کی ملکیت کے حقوق کا کوئی لینا دینا ہے۔
واضح رہے کہ پی فائزر اور ماڈرنا جیسی دواساز کمپنیاں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے تحت ویکسین کے کلیے کے مالکانہ حقوق سے فائدہ اٹھارہی ہیں۔ ویکسین کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد ممالک، بین الاقوامی امدادی تنظیموں اور عوامی شخصیات کی جانب سے پابندی ختم کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، انکا مؤقف ہے کہ غریب ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے کلیہ سب کو بتانا چاہیے، تاکہ سب اسے تیار کر کے وباء کا خاتمہ ممکن بنا سکیں۔
تاہم معروف امریکی انسان دوست بل گیٹس کا ماننا ہے کہ یہ ایک اچھا خیال نہیں ہے۔...