بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا خطرے سے خالی نہیں، امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کا ‘ناکاموتو’ کا نام سامنے آنے پر کرپٹو کرنسی کے مستقبل پر تحفظات کا اظہار
کرپٹو کرنسی بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنے پر امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس نے ملکی سکیورٹی ایجنسی کمیشن میں درخواست دیتے مؤقف اپنایا ہے کہ بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا کرپٹو کرنسی کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ بٹ کوئن کے موجد کا تعارف بطور ستوشی ناکاموتو کیا جا رہا ہے، جس پر معاشی و ڈیجیٹل سکیورٹی کے ماہرین نے بھی اسے خطرناک قرار دیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ناکاموتو اکیلے بھی بٹ کوئن کے مالک ہو سکتے ہیں اور ان کے ساتھ دوستوں کا گروہ بھی منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے۔
امریکی سکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موجد کا عیاں ہو جانا بٹ کوئن کے علاوہ کرپٹو کرنسی کے مستقبل لیے خود ایک بڑا خطرہ ہے، جبکہ نام عیاں ہونے سے بٹ کوئن کی قدر میں کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔
مانا جاتا ہے کہ بٹ کوئن کا موجد ی...