
ترک حکومت نے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے پر وٹس ایپ پر پابندی لگا دی: متبادل ایپ “بِپ”کیلئے مہم تیز
ترک صدر رجب طیب ایردوعان کے ابلاغی دفتر نے سرکاری کاموں کے لیے اہلکاروں پر وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور ملک بھر میں مقامی ایپلیکیشن کے استعمال کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ترک حکومت اب ابلاغیات کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ ایپلیکیشن "بپ" کا استعمال کرے گی۔
ترک حکومت کا فیصلہ وٹس ایپ کے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے کی پالیسی کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے فرار کی کوئی سہولت صارفین کو نہیں دی گئی ہے، اور اگر کوئی صارف معلومات تک رسائی سے انکار کرتا ہے تو اسکا کھاتہ بند کر دیا جائے گا، پالیسی پر فروری 2021 سے عمل شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ بپ کو ترک موبائل نیٹ ورک کمپنی ترک سیل نے بنایا ہے۔ ترکی کے ڈیجیٹل دفتر کے سربراہ علی طحٰہ کوچ نے حکومتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام غیر ملکی ایپلیکیشنوں پر پابندی لگائی جائے گی جن کے ذریعے ترک ...