لبنان میں پر اسرار دھماکہ، دسیوں ہلاک، ہزاروں زخمی، بیروت شہر کی صورت ہی بدل گئی، چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے اب تک کم از کم 78 افراد کے ہلاک اور4 ہزار سے زائد کی زخمی ہونے کیہ تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم ہلال احمر نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
https://twitter.com/MiddleEastEye/status/1290932675973222402?s=20
خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والی عمارتوں میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا گھر بھی شامل ہے تاہم سعد حریری محفوظ ہیں۔
دنیا بھر میں افواہوں کے بعد مقامی انتظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا ساحل پر ایسے گودام میں ہوا ہے جہاں ایک سال قبل ایک جہاز سے ضبط کیا گیا دھماکا خیز مو...