بیلا روس پر معاشی پابندیوں کا سلسلہ: صدر لوکاشنکو نے یورپ کو گیس کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے مغربی اتحادیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکے ملک پر مزید معاشی پابندیاں لگائی گئیں تو وہ مغربی یورپ کو گیس کی ترسیل بند کر دیں گے۔
مشرقی یورپی ریاست کے صدر کی جانب سے دھمکی یورپی اتحاد کی جانب سے بیلا روس پر معاشی پابندیوں کے پانچویں دور پر بات چیت شروع کرنے کے موقع پر سامنے آئی ہے۔
یمال یورپ گیس ترسیل کا منصوبہ روسی علاقے یمال سے شرو ع ہوتا ہے اور رستے میں بیلا روس اور پولینڈ سے گزرتے ہوئے جرمنی کے شہر فرانکفرٹ تک پہنچتا ہے۔ منصوبے میں پولینڈ اور جرمنی کی مقامی کمپنیاں حصہ دار ہیں، بیلا روس اور روس کا حصہ معروف توانائی کمپنی گیس پروم کی ملکیت میں ہے۔
بیلا روسی صدر نے پالیسی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپ کو چلنے کے لیے گیس فراہم کرتے ہیں اور یہ ہم پر پابندیاں لگاتے ہیں، ہم پر سرحدیں بند کرتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اگر ہم نے انکی گیس بند ...