بی بی سی برطانوی راج کی پراپیگنڈا مشین؟: سکاٹ لینڈ وزیر کے حوالے سے غلط بیان شائع کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارہ اور صحافی عوامی عتاب کا شکار
سکاٹ لینڈ کے شہریوں کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی صحافی سارہ سمتھ کو ادارے سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سارہ سمتھ نے سکاٹی سیاست پر رپورٹ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے سابق نمائندہ وزیر ایلکس سیلمنڈ کے حوالے سے غلط بیان دیا تھا۔ سارہ سمتھ نے سابق وزیر کے حوالے سے کہا تھا کہ حالیہ وزیر نیکولا سٹرجن کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
https://twitter.com/DavidPSNP/status/1365361573351587851?s=20
واضح رہے کہ سکاٹش نیشنل پارٹی کے سابق رہنما ایلکس سیلمنڈ پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے، جس کے مواخذے کے لیے وہ ایک سال بعد پارلیمنٹ میں پیش ہوئے تو انہوں نے حالیہ وزیر نیکولا سٹرجن پر الزام لگایا کہ وہ انکے خلاف جھوٹے ثبوت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، جھوٹی گواہیاں تیار کی جا رہی ہیں اور پولیس پر بھی مقدمے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ سیلمنڈ نے اس حوالے سے حالیہ نمائندہ وزیر کے خلاف ثبوت ہونے ...