سابق بی بی سی صحافی اور لکھاری رابن آئیتکن کا لبرل مغربی میڈیا کے بارے میں انکشافات سے بھرپور انٹرویو، شہریوں سے آگاہی حاصل کرنے کی درخواست – ویڈیو
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے سابق صحافی رابن آئیتکن نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں مغربی نشریاتی اداروں کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ رابن کا کہنا تھا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اور اسکے زیر اثر دنیا بھر میں نشریاتی ادارے بڑے واقعات کے بارے میں رائے کو انتہائی چالاکی سے اپنے مطابق ڈھالتے ہیں۔ رابن کا کہنا تھا کہ لبرل مغربی نشریاتی اداروں پر قابض ہیں اور یہ نہ صرف اہم اور بڑے واقعات کو انتہائی نرم اور قابل قبول انداز میں نشر کرتے ہیں بلکہ معمولی خبروں میں بھی انکا کوئی نہ کوئی خفیہ ایجنڈا پوشیدہ ہوتا ہے۔ برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی خبر کو پڑھتے یا سنتے ہوئے اس میں پوشیدہ ایجنڈے کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
رابن آئیتکن نے خصوصی طور پر مغربی ناظرین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صارفین کو کبھی بھی صحیح خبر اور تناظر پیش نہیں کیا جاتا، کیونکہ اس سے لبرل ایجنڈا متاثر ہو س...