
برطانوی حکومت نے بی بی سی کو عالمی سطح پر گرتی ملکی ساکھ کو بہتر کرنے اور روس کے خلاف پراپیگنڈے کے لیے80 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم دے دی
برطانوی حکومت نے بی بی سی کو مبینہ جھوٹی خبروں سے نمٹنے کے لیے 80 لاکھ پاؤنڈ یعنی پونے دو ارب روپے کی خطیر رقم دی ہے، برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے بی بی سی ورلڈ سروس کو بڑی مالی اعانت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانیہ اور حکومت کے خلاف منفی خبروں کے خلاف پل باندھا جائے گا۔
وزیر خارجہ راب نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر برطانوی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی خبروں سے نمٹنے، جھوٹی خبروں اور متعصب صحافت کو للکارنے کے ساتھ ساتھ اضافی مالی اعانت بی بی سی کو آن لائن دنیا میں پنجے مزید گہرے گاڑھنے میں مدد کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ پیسہ ایف سی ڈی او کی 37 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کے علاوہ ہے جو ادارے نے 2016 سے اب تک حکومت سے لیا ہے۔
گفتگو میں وزیر خارجہ نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ ریاستیں کورونا کے حوالے سے انتہائی نقصان دہ اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث پائی گئی ہیں، جبکہ انہوں نے ویکسین کے حوالے سے ...