
تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی: پولیس نے عمارت خالی کروا لی، تحقیقات جاری
ہندوستان میں تاریخی عمارت تاج محل پر حملے کی مبینہ خبر پر آگرہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں لگتا ہے کہ فون پر دی گئی یہ اطلاع جھوٹی تھی تاہم انہوں نے احتیاطً سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے انہیں ایک فون آیا جس میں نامعلوم نوجوان نے کہا کہ اسے فوج میں بھرتی نہیں کیا گیا، جس پر وہ شدید غصے میں ہے اور اس دکھ میں تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ رکھتا ہے، پولیس کے مطابق نوجوا ن نے عمارت میں بم نصب کرنے کا بھی کہا۔
https://twitter.com/ndtv/status/1367349550097211395?s=20
پولیس کے مطابق انہوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے عمارت کو سیاحوں سے خالی کروا دیا اور عمارت کی صفائی بھی شروع کروا دی، تاہم اب تک کچھ دریافت نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فون کرنے والے کی تلاش میں ہیں اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی د...