نوجوان مرد تنہائی کا زیادہ شکار – دنیا کے 237 ممالک میں تحقیق کا انکشاف
نام نہاد آزادی کے زیر اثر ٹوٹتے خاندانی نظام کے اثرات دنیا بھر میں شدت اختیار کر گئے - بزرگوں اور روائیتی معاشروں کے بعد محققین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
بیسویں صدی میں صنعتی ضروریات کے تحت مادرپدر آزاد معاشرے کی تعلیمات کو خوب پروان چڑھایا گیا جس کے تحت مردوزن کے تعلقات اور بالآخر خاندانی نظام شدید متاثر ہوا۔ ان اثرات پہ پہلے بزرگ تنبیہہ کرتے نظر آئے پر انہیں معاشرے کا ناکارہ حصہ قرار دیتے ہوئے جابر اور صنعتوں کے زیر اثر ریاستوں نے خاندانوں سے الگ کر دیا۔ پر اب جوانوں پر کی جانے والی نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نام نہاد آزادی کے بیانیے نےخاندانی نظام ہی کو نہیں صنعت کو مہیا سستے مزدوروں یعنی جوانوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
برطانیہ میں 2018 میں دنیا کا پہلا وزیر برائے تنہائی مقرر کیا گیا۔
دنیا بھر کے 237 ممالک میں 46 ہزار سے زیادہ افراد پر کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ...