ترک عدالت نے 2016 میں روسی سفیر کے قتل میں ملوث 5 افراد کو عمر قید 9 کو 15 سال تک سزا سنا دی
ترک عدالت نے 5 شہریوں کو روسی سفیر آندرے کارلوو کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے، معاملے میں ملوث 9 ملزمان کو 5 سے 15 سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے جبکہ 5 کو جرم میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں انقرہ میں منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران 22 سالہ ترک پولیس افسر میلاد مرد آلتن تاش نے روسی سفیر کو 9 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ حملہ آور نوجوان اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ حملہ آور کو دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی مار دیا تھا، تاہم معاملے میں مبینہ ملوث ہونے کے الزام پر 28 افراد پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔
اعلیٰ سفارتی عہدے دار کے قتل پر روس نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر ترکی نے بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے نمٹایا ہے۔ روس کا کہنا تھا کہ قتل دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، لیک...