اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

ترک عدالت نے 2016 میں روسی سفیر کے قتل میں ملوث 5 افراد کو عمر قید 9 کو 15 سال تک سزا سنا دی

ترک عدالت نے 5 شہریوں کو روسی سفیر آندرے کارلوو کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے، معاملے میں ملوث 9 ملزمان کو 5 سے 15 سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے جبکہ 5 کو جرم میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں انقرہ میں منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران 22 سالہ ترک پولیس افسر میلاد مرد آلتن تاش نے روسی سفیر کو 9 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ حملہ آور نوجوان اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ حملہ آور کو دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی مار دیا تھا، تاہم معاملے میں مبینہ ملوث ہونے کے الزام پر 28 افراد پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی عہدے دار کے قتل پر روس نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر ترکی نے بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے نمٹایا ہے۔ روس کا کہنا تھا کہ قتل دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، لیکن روس کسی سازش کا شکار نہیں ہو گا۔ روس نے ترک انتظامیہ پر پورا اعتماد کرتے ہوئے، عدالتی کارروائی پر بھی اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ فیصلہ سامنے آںے پر اپنے ردعمل میں روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترک عدالت نے دہشت گردی کی کارروائی کے خلاف درست فیصلہ سنایا۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش بری طرح ناکام رہی۔

یاد رہے کہ سزا پانے والوں میں قاتل کا استاد بھی شامل ہے، جسے دوہری عمر قد کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ مجرموں میں محکمہ ٹیکنالوجی کے دو سابق اہلکار، ایک ساتھی پولیس افسر اور حساس ادارے کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

عدالت نے فتح اللہ گولین کی تنظیم کو معاملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، اور فیصلے میں لکھا ہے کہ ساری سازش گولین کی ہی تیار کردہ تھی۔

یاد رہے کہ فتح اللہ گولین 2016 میں ترکی میں فوجی بغاوت میں بھی ملوث رہا ہے، اور تب سے امریکہ میں روپوش ہے۔

عدالت سے سزا یافتہ افراد نے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen + eight =

Contact Us