![افغانستان سے تضحیک آمیز انخلاء: برطانوی نائب وزیر دفاع نے کڑی تنقید کے بعد دلبرداشتہ فوجیوں کی خودکشیوں کا بیان واپس لے لیا، کہا تحقیقات سے پتہ چلا کہ خبر جھوٹی تھی](https://aajrus.com/wp-content/uploads/2021/09/افغانستان-سے-تضحیک-آمیز-انخلاء-پر-برطانوی-فوجیوں-کی-خود-کشیاں،-آج-روس.jpg)
افغانستان سے تضحیک آمیز انخلاء: برطانوی نائب وزیر دفاع نے کڑی تنقید کے بعد دلبرداشتہ فوجیوں کی خودکشیوں کا بیان واپس لے لیا، کہا تحقیقات سے پتہ چلا کہ خبر جھوٹی تھی
برطانوی نائب وزیر دفاع جیمز ہیئپی نے برطانوی فوجیوں کی خودکشی کا بیان واپس لیتے ہوئے عوام سے معافی مانگی ہے۔ افغانستان میں شکست پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی عہدے دار کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ افغانستان سے تضحیک آمیز انخلاء پر برطانوی فوجی بہت شکستہ دل ہیں اور کچھ نے خودکشی کر لی ہے۔ معاملہ اٹھنے پر نائب وزیر دفاع پر کڑی تنقید ہوئی کہ انہوں نے کیوں ایک غیر مصدقہ خبر کو میڈیا پر بیان کیا۔
سکائی نیوز سے گفتگو میں جیمز ہیئپی نے فوجی جوانوں کی نفسیاتی حالت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں فوری نفسیاتی مشاورت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے منصوبہ لانے کی پیشکش بھی کی تھی تاہم عوامی سطح پر تحقیقات کے بغیر بات کرنے پر تنقید کے باعث انہوں نے بیان واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں فوج میں خود کشی کے واقعات کی تعداد ک...