
رواں برس میں اب تک تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی دولت میں 51 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا
دنیا میں تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کی دولت میں 2021 میں 51 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق امریکی تیل کی صنعت سے وابستہ ارب پتی ہارولڈ ہمم کی دولت 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 اعشاریہ 4 ارب ڈالر ہوگئی ہے اور یوں انکے اثاثہ جات میں 59٪ کا اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستانی ارب پتی گوتم ادانی کی دولت 23 اعشاریہ 3 ارب سے بڑھ کر 57 اعشاریہ 1 ارب ڈالر ہو گئی ہے، اور یوں گوتم رواں سال میں اب تک دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے شخص بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد کی دولت میں رواں سال میں اب تک 10٪ کا حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے دنیا بھر میں سرمایہ کار توانائی کےشعبے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس میں خصوصی طور پر تیل اور گیس کے ذخائر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ سرمایہ کار سستے داموں تیل خرید کر اسے محفوظ کرنے اور ...