امریکی جاسوس شام میں،روسی ، ایرانی اور شامی عسکری کیمپوں کی جاسوسی کرتے پکڑے گئے
شام میں امریکی جاسوس ،روسی ، ایرانی اور شامی عسکری کیمپوں کی جاسوسی کرتے پکڑے گئے۔شامی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے تینوں بندوق برداروں نے روسی میڈیا کو بتایا کہ وہ امریکی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کا حصہ ہیں اور انہیں راققہ گورنری میں جاسوسی کے مشن پر بھیجا گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو پلمیرا شہر کے قریب صحافیوں کو دکھایا گیا ، جہاں انہیں شامی فوج نے رکھا ہوا تھا۔ تینوں افراد نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق جنوب مشرقی شام کے علاقے ال تنف میں قائم امریکی اڈے کے آس پاس قائم ملیشیا گروپ ، انقلابی کمانڈو آرمی سے ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد نے بتایا کہ وہ التنف سے موٹرسائیکلوں پر شمال کی طرف صوبہ رقہ کے علاقے منصورہ میں شامی ، روسی اور ایرانی کیمپوں کی جاسوسی کے لئے آئے تھے۔
انہوں نے شام کی حفاظتی چوکیوں اور گشتی پولیس کو چکمہ دینے کے لئے بڑی سڑکوں پر سفرسے گریز کیا لیکن ان کا اسمگلررہن...