
امریکہ میں انوکھا عوامی سروے: کیا آپ شیر، ریچھ اور مگرمچھ سے مقابلے میں جیت سکتے ہیں؟
امریکہ میں جانوروں سے مقابلے کے حوالے سے ایک منفرد عوامی سروے کیا گیا ہے۔ امریکیوں سے پوچھا گیا کہ وہ چوہے، بلی، ہنس، عقاب، گوریلے، سانپ، کینگرو، بھیریے اور مگرچھ سے مقابلہ کرنے پر جیت سکتے ہیں یا ہیں؟
جمعرات کو یوگو سروے کے نتائج سامنے آئے جس میں 1224 بالغ امریکیوں سے پوچھا گیا کہ وہ غیر مسلح تصادم میں کن جانوروں کو شکست دینے کے بارے میں پراعتماد ہیں۔
اپنی نوعیت کے اس انوکھے سروے کے نتائج بھی دلچسپ آئے ہیں جس میں شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد نے چوہے پر ہی اکتفا کیا ہے اور 72٪ نے چوہے سے ممکنہ جیت کا اظہار کیا ہے۔
سروے کے مطابق 69٪ نے بلیوں، 61 فیصد نے ہنسوں، 49٪ نے درمیانے قد کے کتوں کو مقابلے میں شکست دینے کے ممکنہ امکان کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ عقاب (30 فیصد)، بڑے کتے (23 فیصد)، بندر (17 فیصد)، کوبرا سانپ (15 فیصد)، کینگرو (14 فیصد)، بھیڑیا ( 12 فیصد)، اور مگرمچھ سے (9 ف...