Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکہ میں انوکھا عوامی سروے: کیا آپ شیر، ریچھ اور مگرمچھ سے مقابلے میں جیت سکتے ہیں؟

امریکہ میں جانوروں سے مقابلے کے حوالے سے ایک منفرد عوامی سروے کیا گیا ہے۔ امریکیوں سے پوچھا گیا کہ وہ چوہے، بلی، ہنس، عقاب، گوریلے، سانپ، کینگرو، بھیریے اور مگرچھ سے مقابلہ کرنے پر جیت سکتے ہیں یا ہیں؟

جمعرات کو یوگو سروے کے نتائج سامنے آئے جس میں 1224 بالغ امریکیوں سے پوچھا گیا کہ وہ غیر مسلح تصادم میں کن جانوروں کو شکست دینے کے بارے میں پراعتماد ہیں۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے سروے کے نتائج بھی دلچسپ آئے ہیں جس میں شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد نے چوہے پر ہی اکتفا کیا ہے اور 72٪ نے چوہے سے ممکنہ جیت کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے مطابق 69٪ نے بلیوں، 61 فیصد نے ہنسوں، 49٪ نے درمیانے قد کے کتوں کو مقابلے میں شکست دینے کے ممکنہ امکان کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ عقاب (30 فیصد)، بڑے کتے (23 فیصد)، بندر (17 فیصد)، کوبرا سانپ (15 فیصد)، کینگرو (14 فیصد)، بھیڑیا ( 12 فیصد)، اور مگرمچھ سے (9 فیصد) امریکیوں نے جیتنے کے اعتماد کا اظہار کیا۔

وہ جانور جن پر غلبہ پانے پر امریکی کم سے کم پراعتماد تھے، وہ گوریلہ، ہاتھی اور شیر ہیں۔

اس سروے میں خواتین نے بھی حصہ لیا تاہم مرد تمام جانوروں کو شکست دینے کے بارے میں زیادہ پراعتماد دکھائی دیے، لیکن شیر پر قابو پانے کے حوالے سے خواتین نے مردوں سے بھی زیادہ اعتماد کا اظہار کیا۔

 سماجی ذرائع ابلاغ  کے زیادہ تر صارفین نتائج پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان میں سے کچھ لوگوں نے ریچھ، شیر، ہاتھی اور گوریلے کو اٹھا سکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے چوہے یا رہائشی مکانوں میں پائے جانے والے چھوٹے جانوروں مثلاً بلی کو شکست دینے میں بھی مشکل کا اظہار کیا ہے۔

ایک  صارف سروے کرنے والے ادارے سے پوچھا ہے کہ وہ ان 24 فیصد مردوں سے ملنا چاہے گا جنہوں نے چوہے سے بھی نہ جیتنے کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ایک نے ہاتھی سے جیتنے کے خیالات کا اظہار کرنے والوں کو غیر حقیقی کہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 + 18 =

Contact Us