جرمن پولیس میں بھرتی نازی شدت پسندوں کے نئے گروہ کا انکشاف، 29 گرفتار، تعداد سینکڑوں میں ہونے کا امکان، تحقیقات تیز
جرمنی کی پولیس میں قوم پرست شدت پسند اہلکاروں کے نئے جال کا انکشاف ہوا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی رائن ویسٹ فیلیا کی ریاست میں ہولیس نے 29 ایسے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے جن پر شبہہ ہے کہ وہ غیرقانونی تنظیموں کے باقائدہ رکن یا ان کے لیے کام کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی میں 200 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ہے، جس میں 34 تھانوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان کے قبضے سے ہٹلر اور نازی جماعت کے حق میں پراپیگنڈا مواد برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست اہلکار سماجی میڈیا پر نازی پراپیگنڈے میں مشغول تھے۔ 14 کے خلاف اس وجہ سے بھی قانونی کارروائی کیجائے گی کہ وہ پابندی کی شکار تنظیموں کے رکن ہیں، جبکہ دیگر 15 کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کےباعث ادارہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جرمنی پولیس کے ادارہ برائے ابلاغ عامہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اہل...