
کوئی قانون ججوں اور جرنیلوں کو زمین لینے کا حق نہیں دیتا: جسٹس عیسیٰ
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا ہے کہ ’بیشتر پاکستانیوں کو بنیادی رہائش کی سہولت تک میسر نہیں ہے، ایسے میں ملک کی زمین اشرافیہ میں تقسیم کرنا قرآن کے اصول کی نفی ہے۔‘
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعرات کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کا فیصلہ سنادیا، جس کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کا زمین حاصل کرنے کے اختیار سے متعلق فیصلہ ختم کرتے ہوئے فیڈرل ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیلیں منظور کرلی گئیں۔
جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے رواں برس جنوری میں اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو 8 اکتوبر کو سنایا گیا۔
نوے صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 27 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ’...