جنوبی کوریا: جنسی زیادتی کی شکار خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی پر ہنگامہ برپا، تحقیقات کا دائرہ وسیع
جنوبی کوریا میں خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، صدر مون جائن نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے لیکن سماجی ماہرین کے مطابق اب واقعہ محکمہ دفاع کے ماحول اور خواتین کے معاشرے میں کردار اور قوانین پر گہرے اثرات چھوڑے گا۔
صدر جائن نے سیئول کے قومی قبرستان میں منعقد تقریب سے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوجی بیرکوں میں موجود خواتین کے جنسی استحصال سمیت دیگر جرائم سے شدید دکھ پہنچتا ہے۔
صدر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات میں خاتون کی حفاظت میں ریاست کی ناکامی پر معذرت کا اظہار کیا ہے، تاہم خبروں کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے معاملے کی تحقیقات اور انصاف دلانے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے نظام کو انکی بیٹی کی موت کا زمہ دار ٹھہرایا ہے۔
صدر مون نے وزیر دفاع کو ہدایت دی ہے کہ نہ صرف واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں بلکہ بیرکوں میں موجود اس استحص...