جنوبی کوریا: کتے کھانے پر پابندی لگانے کا عندیا
جنوبی کوریا نے ملک میں کتے کھانے اور بیچنے پر پابندی عائد کرنے کا عندیا دیا ہے۔ صدیوں پرانے اس مقروہ عمل پر پابندی لگانے کے لیے حکومتی جماعت اور حزب اختلاف میں بھی اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے اور میڈیا کے مطابق جلد اس حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں کتے کھانے کی باقائدہ کوئی قانونی اجازت تو موجود نہیں البتہ اس پر پابندی بھی نہیں ہے۔ مشرق بعید کے ملک میں کتے یا دیگر ایسے حیوانات کھانے کا رواج صدیوں پرانا ہے اگرچہ اس پر مقامی و عالمی سطح پر ہمیشہ کراہت کا اظہار سامنے آتا رہا ہے۔
حکومتی جماعت کی اہم رکن پارک ڈائی چُل نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی کوریا میں ۱ کروڑ سے زائد گھروں میں پالتو جانور موجود ہیں، اور مقامی لوگ بھی کتوں کا گوشت کھانے کے حوالے سے بیزاری کا اظہار کرتے رہتے ہیں، لہٰذا حکومت نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قانون...