
برطانیہ شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا پاس رکھے ورنہ آزاد تجارتی معاہدہ نہیں ہو گا: جو بائیڈن
امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا احترام نہ کیا تو امریکہ برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں امن لانے والے معاہدے کو بریگزٹ کے لیے قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے۔ امریکہ اور برطانیہ میں آزاد تجارتی معاہدے کا شمالی آئرلینڈ سے سرحدی پیچیدگی کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔
برطانوی وزیراعظم نے یورپی اتحاد کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میز پر پستول رکھ کر بات نہ کرے، ہماری سرحدی پیچیدگی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ بریگزٹ نے شمالی آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین 1998 میں ہوئے امن معاہدے میں نئی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو قبول کرتے ہوئے، یورپی اتحاد کا حصہ ہونے کے تحت س...