برنی سینڈر کی جو بائیڈن کو تنبیہ: بائیں بازو کی حمایت حاصل کرو یا انتخابات ہارنے کیلئے تیار رہو
امریکی صدارتی انتخابات جوں جوں نزدیک آرہے ہیں، امیدواروں میں سیاسی بیان بازی کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں صدر ٹرمپ اپنے مد مقابل صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو شدت پسند بائیں بازو کی کٹھ پتلی کہہ کر چڑاتے نظر آرہے ہیں پر لگتا ہے کہ امریکی بائیں بازو کا حلقہ ان سے مطمئن نہیں ہے۔
حال ہی میں ڈیموکریٹ رہنما برنی سینڈر نے جماعت کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے لیے شکایت اور مشورے سے لپا ہوا بیان جاری کیا ہے، سینڈر کا کہنا ہے کہ بائیڈن کو انتخابات کے لیے بائیں بازو کی حمایت جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے، پر انکے اصرر کے باوجود بائیڈن کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ واضح رہے کہ برنی سینڈر لبرل نظریے کی حامل ڈیموکریٹ پارٹی کے شراکتی نظریات کے لیے معروف رہنما ہیں، اور انہوں نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی نامزدگی جوبائیڈن کے حق میں واپس لی تھی۔
صدر ٹرمپ اپنے انتخابی جلسوں میں اکثر کہتے نظ...