برطانوی کمپنی کا امریکہ میں بھی جینیاتی ترمیم کے حامل مچھروں کا تجربہ: مقامی آبادی کا شدید برہمی کا اظہار
امریکہ میں سائنسی تجربات کے ایک منصوبے میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مچھروں کا اجراء لوگوں میں تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ فلوریڈا کیز میں بیماریوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ہزاروں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مچھروں کو چھوڑنے کے منصوبے کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شدید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجرمانہ تجربہ انہیں گنی خنزیر میں بدل دے گا۔
فلوریڈا کیزضلعی مچھر کنٹرول (ایف کے ایم سی ڈی) اور ایک برطانوی بایو ٹیک کمپنی، جس کو بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے، کی سربراہی میں اس منصوبے کو رواں ہفتے شروع کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں مچھر خانوں کو چھ مقامات پر رکھا جائے گا، جہاں سے 12 ہفتوں میں تقریبا 144000 ایڈیز ایجیپٹی مچھر نکلیں گے۔ مذکورہ مچھر ایک ایسی نسل سے تعلق رکھتے ہے جو ڈینگی، زیکا اور پیلے بخار جیسی بیماریاں منتقل کرتے ہیں۔ اس منصو...