
چینی صدر کا کورونا کے خلاف جی-20 اجلاس میں عالمی کیوآر-کوڈ نظام متعارف کروانے کا مشورہ: مغرب میں نجی معلومات کو درپیش خطرے کے باعث سخت تنقید
چینی صدر ژی جن پنگ نے جی-20 اجلاس میں عالمی صحت کیو آر کوڈ متعارف کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے کورونا سے متاثرہ بین الاقوامی تجارت اور انفرادی سفری سہولیات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ دنیا بھرمیں متعدد صنعتیں خام مال وقت پر نہ ملنے اور تیار مال کی ترسیل رکنے سے بند ہو رہی ہیں، صحت بار کوڈ کے عالمی سطح پر اپنانے سے تجارت اور محفوظ سفری نقل و حرکت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک کو چُنگی ٹیکس بھی کم کرنا چاہیے اور مارکیٹوں کو آزاد تجارت کے لیے کھول دینا چاہیے، صدر ژی جن پنگ نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ چین کا متعارف کردہ صحت بار کوڈ نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی بنیاد پر کام کرتا ہے، جو چین میں پہلے ہی ایک آن لائن ایپلیکیشن کی مدد سے انفرادی صحت کی معلومات مہیا کرتا ہے۔ اس سے افراد کی ...