Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

چینی صدر کا کورونا کے خلاف جی-20 اجلاس میں عالمی کیوآر-کوڈ نظام متعارف کروانے کا مشورہ: مغرب میں نجی معلومات کو درپیش خطرے کے باعث سخت تنقید

چینی صدر ژی جن پنگ نے جی-20 اجلاس میں عالمی صحت کیو آر کوڈ متعارف کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے کورونا سے متاثرہ بین الاقوامی تجارت اور انفرادی سفری سہولیات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ دنیا بھرمیں متعدد صنعتیں خام مال وقت پر نہ ملنے اور تیار مال کی ترسیل رکنے سے بند ہو رہی ہیں، صحت بار کوڈ کے عالمی سطح پر اپنانے سے تجارت اور محفوظ سفری نقل و حرکت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک کو چُنگی ٹیکس بھی کم کرنا چاہیے اور مارکیٹوں کو آزاد تجارت کے لیے کھول دینا چاہیے، صدر ژی جن پنگ نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ چین کا متعارف کردہ صحت بار کوڈ نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی بنیاد پر کام کرتا ہے، جو چین میں پہلے ہی ایک آن لائن ایپلیکیشن کی مدد سے انفرادی صحت کی معلومات مہیا کرتا ہے۔ اس سے افراد کی نقل وحرکت اور ملاقاتوں کی تفصیل کے ذریعے عمومی معاشرے کو محفوظ رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ چین کا ماننا ہے کہ جلد دیگر ممالک بھی اس نظام کو اپنا لیں گے تاہم چین کی رائے میں اسے عالمی سطح پر مشترکہ طور پر اپنانے سے کورونا سے نمٹنے میں آسانی اور حالات کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ کیو آر کوڈ کی بنیاد پر صحت پاسپورٹ نامی ایپلیکیشن کو عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔

صدر ژی جن پنگ کے مشورے کے بعد عالمی سطح پر ایک بار پھر کورونا صحت سرٹیفکیٹ کی بحث شروع ہو گئی ہے، اور اس کے حق اور مخالفت میں زور و شور سے مہم چلائی جا رہی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت اور انکی کام کرنے کی صلاحیت پر سوال اٹھیں گے۔ چند روز قبل برطانوی سیکرٹری برائے صحت کے کورونا صحت کارڈ کو آزادی کارڈ کے نام سے متعارف کروانے کا بیان دیا تو اسے عوام کی طرف سے غلامی کارڈ کے نام سے رد کر دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت جبر کے نظام کو اپنا رہی ہے، جسے قطعاً قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen + 17 =

Contact Us