Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Tag: حج، سعودی عرب، کورونا، حفظان صحت،

کورونا وباء: صرف دس ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کر سکیں گے

کورونا وباء: صرف دس ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کر سکیں گے

سعودی عرب, عالمی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کے لیے تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ پیر 6 جولائی کو جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق اس سال صرف 10 ہزار مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی اور عازمین کو کعبے کو چھونے کی اجازت نہ ہونے سمیت دیگر پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ گزشتہ سال 24 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ اس سے قبل ایک اعلان میں سعودی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اس سال صرف وہ افراد حج کر سکیں گے جو سعودیہ میں موجود ہیں تاہم تمام مسلم ممالک کے افراد کو خاص تناسب سے اس کی اجازت دی جائے گی۔ عازمین حج کو شعبہ صحت سے صحت مند ہونے کی تصدیق کے ساتھ ساتھ مسلسل ماسک پہننے اور جسم کا درجہ حرارت دکھانا پڑے گا۔ طواف اور دیگر مناسک حج کے دوران بھی کم از کم ڈیڑھ میٹر کی سماجی دوری کے اصول کی پاسداری کا خیال رکھنا ضروری ہو گا۔ https://twitter.com/rbalsaud/status/128...

Contact Us