سن 1441ھ میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کا انتخاب ہو گیا
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے، جنہیں موبائل فون پر پیغام کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1282327847563153409
وزارت حج کے مطابق منتخب افراد نے تمام تر طبی ٹیسٹوں کو پاس کیا تھا اور صحت مندی کے سرٹیفیکٹ کے بعد ہی ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس صرف وہی افراد حج کر سکیں جو سعودی عرب میں مقیم ہوں جب کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج کے دوران بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش پر 10 ہزار سعودی ریال یعنی ساڈھے چار لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1282475671529369601
واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے حج کی سعا...