روسی محققین 24 ہزار سال سے برفانی نیند میں مبتلا جانور کو جگانے میں کامیاب
روسی حیاتیاتی تحقیقاتی اداروں نے 24 ہزار سال تک برف میں منجمد رہنے والے آبی جاندار کو زندہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ محققین ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جانور (ورٹیبریٹ) روٹیفر کو برفیلی نیند سے جگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بڑی کامیابی سے متعلق محققین نے ایک سائنسی جریدے میں تفصیلی مقالہ بھی شائع کیا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ جانور کی جلد کی ساخت کے مطالعہ (کاربن ڈیٹنگ) سے پتہ چلا ہے کہ ان آبی جانوروں کی عمرتقریباً 24 ہزار سال ہے اور اسے کھلی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ تحقیق کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی نوع کی دریافت کے مترادف ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ وہ صرف روٹیفر کو زندہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو انتہائی کم درجہ حرارت میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے، جبکہ یہ آبی جانور اپنے ساتھی کے بغیر یعنی غیر ازدوجی طریقے سے بھی تولید کرسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہ...